اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن عمران خان سے ملنےکوئی نہیں آیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر