دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ ہو گا جس میں سابق کپتان بابراعظم سمیت فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہو ئے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال ٹیم میں فخر کی واپسی کا قوی امکان ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر بیٹر اور بولر ز کو آرام دیا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اسکواڈز کا اعلان متوقع ہے جب کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جنوبی افریقا میں لگانے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر