سونے جاگنے کا وقت طے نہ ہونے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)مگر طویل المعیاد بنیادوں پر اس کے نتیجے میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس سے قبل متعدد تحقیقی رپورٹس میں نیند سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں بتایا گیا ہے، مگر ان میں عموماً نیند کے دورانیے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ سونے جاگنے کے اوقات سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جرنل Epidemiology & Community Health میں شائع تحقیق میں 40 سے 79 سال کی عمر کے 72 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان میں سے کوئی بھی فرد تحقیق کے آغاز میں امراض قلب کا شکار نہیں تھا۔ان افراد کی نیند کے اوقات کا تعین کرنے کے لیے انہیں ایکٹیویٹی ٹریکرز 7 دن تک پہنائے گئے۔ان افراد میں اگلے 8 سال کے دوران امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر اور فالج کے واقعات کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔تمام تر عناصر جیسے عمر، جسمانی سرگرمیاں، غذائی عادات اور دیگر کو مدنظر رکھنے پر دریافت ہوا کہ سونے جاگنے کا کوئی وقت مقرر نہ ہونے سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ کبھی کبھار سونے جاگنے کے معمولات بدلنے سے بھی ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق کچھ حد تک محدود ہے کیونکہ یہ مشاہداتی تحقیق ہے تو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر سونے جاگنے کا کوئی وقت نہ ہونے سے یہ خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔مگر انہوں نے بتایا کہ سونے جاگنے کے معمولات کو طے کرنا ضروری ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ اہم یہ ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ نیند کے معمولات نیند کے دورانیے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر