پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر مہم چلا کر ’فائنل کال‘ پر خود منظر سے غائب ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پیغام جاری کیا کہ ’خان کی کال ہے گھروں سے نکلیں، آج آپ ا س تحریک میں شامل نہ ہوئے تو ہاتھ ملتے رہے جائیں گے‘۔لیکن خان کی کال پر خود نہ نکلے اور آخری موقع ضائع کردیا۔حماد اظر نے سوشل میڈیا پر 2 دریا پار کیے لیکن ڈی چوک نہ پہنچ پائے۔سابق صدرعارف علوی بھی شعر و شاعری سے سوشل میڈیا پر خون گرماتے رہے اور تیمور جھگڑا کے ساتھ نکلے بھی لیکن ڈی چوک نہ پہنچ سکے۔پارٹی سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اپنی لوکیشن بتا کر لاہور کی گلیوں میں اکیلے گھومتے رہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے پولیس کی ایفیشنسی کا تمسخر اڑا کر سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں لیکن دیگر روپوش پی ٹی آئی رہنماوں کی طرح پولیس کے ساتھ احتجاجی عوام بھی انھیں نہ ڈھونڈ پائی۔خیال رہے کہ گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرالیا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔اسپتال حکام کے مطابق پولی کلینک اور پمز اسپتال میں دو دو لاشیں لائی گئیں، پولی کلینک اسپتال میں 26 اور پمز اسپتال میں 28 زخمی لائے گئے۔پمز اسپتال میں ایف سی کے 27 زخمی اہلکار اور شہید تین رینجرز اہلکاروں کی میتیں بھی لائی گئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر