انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہوں شاہنواز دھانی کی فون سیلیبریشن دنیا کو پیغام

ابوظہبی (نیشنل ٹائمز)ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولر شاہ نواز دھانی کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کرکٹ کے ہر لمحے کا بھرپور مزہ لوں پھر چاہے وکٹ ملے یا چھکا ملے، مسکراتے رہنے کی وجہ سے ہی مجھے کافی اعتماد ملتا ہے۔ ایک انٹرویو میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ فون کرنیوالی سیلیبریشن کا مقصد دنیا کو یہ بتانا ہے کہ میں ٹاپ کرکٹ کیلئے تیار ہوں، پاکستان سپر لیگ کھیل کر مجھ میں کافی تبدیلی آئی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، میں بطور ایمرجنگ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں آیا لیکن کھیلنے کے بعد میرے اندر کا ڈر نکل گیا ، میں نے پی ایس ایل میں سیکھا ہے کہ خود پر کیسے کنٹرول کرنا ہے، میری کرکٹ میں فرق ضرور آیا ہے لیکن میری شخصیت آج بھی ویسی ہی ہے جیسی پہلے تھی ، میری آج بھی کوشش ہوگی کہ اپنے گائوں والوں اور دوستوں کیلئے ہمیشہ ایسا ہی دھانی رہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیمپ میں وقار یونس سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ میں ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں ۔ شاہنواز دھانی نے کہا کہ کسی بھی سپورٹس مین کیلئے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے بڑی کوئی چیز نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں کھیلنا میرا خواب ہے۔ اگر مجھے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرنے اور دنیا کو یہ بتانے کیلئے پوری کوشش کروں گا کہ میں بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوں۔شاہنواز دھانی نے اب تک پی ایس ایل کے 10 کھیلوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں ، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض 18 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر