مسئلےکی بنیاد ووٹ کی چوری ہے، ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لاڑکانہ میں میڈیا سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کیا حق حاصل ہےکہ وہ حکومت کرے، اسٹیبلشمنٹ کو حق نہیں کہ ہمارے ووٹ کے ساتھ کھیلے، الیکشن آئین کے مطابق ہونا چاہیے، مسئلےکی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی کارکن جان سے گیا ہے تو وہ بھی ہمارے ملک کا نقصان ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جوان شہید ہوا ہے تو بھی ہمارا نقصان ہے۔ اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں، بلوچستان میں بھی کوئی حکومت نہیں، ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور بات چیت سے راستے نکل آتے ہیں، ان کا بھی فرض بنتا ہے ہم سے تعاون چاہتے ہیں تو ہم سے بات کر یں، بیرون ملک سے بیانات کا پی ٹی آئی کو نقصان پہنچتا ہے، اس سے بیرونی مداخلت کا تاثر آتا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہر صورت میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھے گی اور وہ ہر صورت میں نکالنے کی کوشش کریں گے تو انارکی ہوگی ۔ کسی صوبے کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، سیاسی کارکن کے جذبات مخلصانہ ہوتے ہیں قیادت کو انہیں صحیح لائن دینی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر ہم نے ایک ماہ تک مشاورت کی، حکومت 26 ویں آئینی ترمیم میں جن سے دستبردار ہوئی اس کے لیے قانون سازی کرنا اور ایکٹ پاس کرنا 26 ویں ترمیم کی روح کے منافی ہے، ان پر تو آصف زرداری دستخط کر رہے ہیں لیکن جو مدارس بل جس پر الیکشن سے پہلے اتفاق رائے ہوا اس پر اعتراضات اٹھا رہےہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر