ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے دلچسپ صورتحال، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی ریس مزید دلچسپ ہو گئی۔

2023 سے 2025 تک کے دو سالہ سائیکل میں ابھی مزید 16 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور 5 ٹیمیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔بھارت سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے دو فائنلز میں شکست کھانے والی آسٹریلین ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے جبکہ بھارت کے علاوہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا بھی اس ریس میں شامل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 نومبر تک بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 90 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں سری لنکا 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ 72 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا 52 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس کس طرح ملتے ہیں؟
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم دو سال کے سائیکل میں میچز کھیلتی ہے، رواں سائیکل جون 2023 میں شروع ہوا تھا جو جون 2025 میں ختم ہوگا۔سائیکل کے دوران ہر ٹیم 6 ٹیسٹ سیریز کھیلتی ہے جس میں سے 3 ہوم گراؤنڈ پر اور 3 اوے ہوتی ہیں، ہر جتینے والی ٹیم کو 6 پوائنٹس ملتے ہیں، میچ برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6، 6 اور میچ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کو 4، 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔

تاہم اگر کوئی ٹیم اپنی 6 ٹیسٹ سیریز کے دوران نمبر کے اعتبار سے کم یا زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلتی ہے تو پھر اس کا حساب میچ جیت کر حاصل ہونے والے پوائنٹس کو دیکھ کر فیصد کے اعتبار سے کیا جائے گا یعنی جیت پر ملنے والے 12 پوائنٹس کے 100 فیصد، میچ برابر ہونے پر 6 پوائنٹس یعنی 50 فیصد اور میچ ڈرا ہونے پر 4 پوائنٹس یعنی 33 اعشاریہ 3 فیصد ملیں گے۔ سلو اوور ریٹ پر ٹیموں کے پوائنٹس کم بھی ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر