بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے2017سے آفر تھی ، اس اہم عہدے کیلئے3 سال سوچ وبچار کی،یونس خان

کراچی(نیشنل ٹائمز)سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ یہ بڑا طویل معاملہ ہے اس پر تفصیلی بات بعد میں کرینگے، میں قصہ مختصر کرتے ہوئے بتارہا ہوں کہ میرے خلاف گروپنگ کرنے والے کھلاڑی بعد میں ٹیم سے آئوٹ ہوگئے تھے۔یونس خان نے بتایا کہ دو ہزار نو کی چیمپئن ٹرافی کے بعد بورڈ کی جانب سے مجھے کپتانی کی آفر ہوئی تو میں نے سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے کہا کہ اگر آپ مجھے کپتان بنانے چاہتے ہیں تو مجھے 2011کے ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے، اگر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو متحد نہ کرسکا تو کپتانی چھوڑ دونگا۔قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے یونس خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یونس خان کے خلاف ٹیم میں گروپنگ کرانے میں سابق کھلاڑیوں کو بڑا ہاتھ تھا، راشد لطیف نے ایسے کھلاڑیوں کو مہرہ قرار دیا۔پروگرام میں راشد لطیف نے بڑا دعوی کیا کہ یونس خان کے خلاف گروپنگ کرانے والے اس وقت پی ایس ایل کی تین فرنچائزر کو چلا رہے ہیں وہ نوے کی دہائی کے لیجنڈز بھی ہیں۔ یونس خان نے بتایا کہ جن دس کھلاڑیوں نے قرآن پر حلف لیا تھا وہ قرآن شریف بھی مجھ سے ہی لیکر گئے تھے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑدنے سے متعلق سوال پر ٹیسٹ کرکٹر نے جواب دینے سے انکار کیا کہ کچھ دن رہنے دیں، سب سامنے آجائے گا۔یونس خان نے بیٹنگ کوچ کا عہدہ لینے سے متعلق بھی بڑا انکشاف کیا کہ انہیں اس عہدے کے لئے دو ہزار سترہ سے آفر تھی مگر اس اہم ترین عہدے کے لئے میں نے تین سال سوچ وبچار کی اور دو ہزار بیس میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا اور آج مستعفی بھی ہوچکا ہوں۔یونس خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کوچ کا عہدہ پی سی بی کو سہارا دینے کے لئے سنبھالا تھا مگر کسی کو میرا سہارا نہیں چاہیئے تو میں کیا کرسکتا ہوں؟، یونس خان نے اس معاملے میں مزید گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی دیگر لوگوں کی طرح باہر آکر بورڈ کے خلاف باتیں کروں، یہ نامناسب ہوگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر