اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کے مداحوں سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ ہمیں اعصاب کو قابو رکھنے کی ضرورت تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے لیگ میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی، اطمینان سے کھیلتے ہوئے 10 میں سے 8 میں فتوحات حاصل کیں لیکن پلے آف مرحلے میں ہتھیار ڈال دیے۔کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی سے ایلیمنیٹر 2 میں ناکامی کے بعد کہاکہ پلے آف کے دونوں میچز میں ہم بیٹنگ میں اپنا ردھم برقرار نہیں رکھ پائے، ہم سے دباو کی صورتحال میں بہتر کھیلا ہی نہیں گیا، پلیئرز کواعصاب قابو میں رکھنے کی صرورت تھی، یہ کافی مشکل تھا، ہم صورتحال کو اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکے، حسن علی کی بیٹنگ ہمیں میچ میں لے آئی تھی مگر چھوٹی غلطیاں بھاری پڑگئیں، اگر ہم شروع میں ہی زازئی کا کیچ تھام لیتے تو کھیل کا منظر الگ قسم کا ہوسکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے 8 لیگ میچز جیتے مگر ان 2 پریشر میچز میں ویسا پرفارم نہیں کرپائے جیسا کرنا چاہیے تھا، ہم اپنے شائقین سے معذرت خواہ ہیں، اگلے سیزن میں چیمپئن بننے کی پوری کوشش کریں گے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر