’ہم فنڈ نہ دیں تو پاکستان کی کرکٹ تباہ ہو جائے‘، بھارتی اینکر کی بڑھک پر پاکستانی صحافی نے بولتی بند کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چیمئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ بورڈ کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائیگی اور بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے تاہم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ دو ٹوک الفاظ میں آئی سی سی اور بھارت پر واضح کر چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور کوئی ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی تحریری وجوہات بھی طلب کر چکا ہے۔اب اس معاملے پر بھارت کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کی پاکستانی صحافی کے ذریعے کلاس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی صحافی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر اپنے پروگرام میں پاکستانی صحافی حافظ عمران کو مدعو کیا گیا، دوران گفتگو ارناب گوسوامی نے کہا کہ ہم کرکٹ باس ہیں، آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آپ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ آپ بھارت کو کنٹرول کر سکیں، اگر بھارت کے وزیراعظم کہیں کہ ہم پاکستانی کرکٹ کی فنڈنگ نہیں کریں گے تو پاکستان کی پوری کرکٹ تباہ ہو جائے گی، یہ سچائی ہے جسے آپ کو قبول کرنا پڑے گا، آپ ہم سے لڑائی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نہیں کر سکتے۔بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے جملے پر پاکستانی صحافی حافظ عمران نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی باس نہیں ہیں، آپ کے پاس ہماری طرف دیکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔پاکستانی صحافی کا کہنا تھا یہ آپ لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ آئی سی سی کی فنڈنگ بھارت کرتا ہے، اگر آئی سی سی کی فنڈنگ بھارت کرتا ہے تو کیا وہ بھارت بمقابلہ بھارت سے آتا ہے، ایسا نہیں ہے بلکہ یہ ریونیو بھارت کے پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور دیگر ممالک کے ساتھ کھیل کر آتا ہے، اگر آپر کو اپنی مارکیٹ پر اتنا ہی غرور ہے تو آپ اپنی الگ دنیا بنائیں اور دنیا سے الگ ہو جائیں، کہیں کہ ہم صرف آپس میں ہی کرکٹ کھیلیں گے انڈیا اے کھیلے گا، مہاراشٹر کے ساتھ کھیلیں گے، یوپی کے ساتھ کھیلیں گے، ممبئی اور دہلی کے ساتھ کھیلیں گے۔حافظ عمران کے جواب پر بھارتی صحافی انہیں بار بار ٹوکتے رہے لیکن پاکستانی صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ نے سوال کیا تو پھر جواب سنیں جو کہ حقیقت ہے، جب آپ دنیا کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں تو سارے کرکٹ بورڈ بزنس پارٹنر ہیں، سب کرکٹ کھیلتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں، ہماری وجہ سے آپ کی انڈسٹری چل رہی ہے۔پاکستانی صحافی کی جانب بھارتی صحافی کو بار بار ٹوکے جانے پر کہنا تھا کہ اگر آپ کو جواب پسند نہیں آیا تو میرے پاس اس کا بھی علاج ہے، بھارتی میڈیا عوام کو غلط چیز بتاتا ہے کہ ہم فنڈ کرتے ہیں، یہ فنڈنگ نہیں بلکہ کاروباری شراکت داری ہے، یہ سب اپنا حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے ارناب گوسوامی کی بات کاٹتے ہوئے کہا آپ کسی بزنس مین کے پاس جائیں اور پوچھیں کہ اگر آپ اکیلے کھیل رہے ہوں گے تو کیا پیسے کما سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ حقیقت سننا نہیں چاہ رہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر