چیمپئنز ٹرافی 2025: ایونٹ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16نومبر سے شروع ہونے والاچیمپئنز ٹرافی ٹور 24 نومبر تک جاری رہے گا ، ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے کو اسلام آباد سے ہوگا ، ٹرافی اسکردو کے ٹو بیس کیمپ بھی لے جایا جائے گا۔ٹرافی ٹور میں مری ، ہنزہ ، مظفر آباد کے علاوہ دیگر شہر بھی شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتی ہے ، جیسے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے اور ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلے کر دیا گیا تھا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے ۔ اس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی ، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر