بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئیگی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جانےکا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائےگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بتایا ہےکہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کو کہا گیا ہے۔خیال رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی پیشرفت کے بعد آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مبتادل پلان پرکام کرنا ہوگا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں میچز کرانا ہوں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں سری لنکا کا آپشن بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔اس دعوے پر ردعمل میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بھارت کے نہ آنے کے باوجود ہم اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی مگر بھارتی بورڈ نے ٹیم بھیجنے کے حوالے سے اب تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا اور پھر حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ 2 ماہ سے بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، چاہتے ہیں کھیل میں سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی اور نہ ہوگی۔ پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے مگر ہردفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، اگرکوئی صورت حال ہے توپی سی بی کوتحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر