اچھی صحت کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند بہترین ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی صحت کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔اس تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ ہر رات 7 گھنٹے سے زائد نیند کو عادت بناکر عمر میں اضافے کے ساتھ اچھی صحت کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Wenzhouمیڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں 45 سال اور اس سے زائد عمر کی 33 سو سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان افراد کی نیند کی عادات کا جائزہ 2011 سے 2015 تک لیا گیا اور پھر اگلے 5 سال تک ان کی صحت کو مانیٹر کیا گیا۔تحقیق کے اختتام پر صرف 455 افراد ایسے تھے جن کی صحت عمر میں اضافے کے ساتھ بہتر ہوئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر رات کم از کم 7 گھنٹے سونے کے عادی افراد کی صحت عمر بڑھنے کے ساتھ بہتر ہونے کا امکان بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ ایسے افراد کو بڑھاپے میں متعدد دائمی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی معذوریوں کا خطرہ گھٹ جاتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اچھی نیند سے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔عمر اور دیگر عناصر کو بھی تحقیق میں مدنظر رکھا گیا تھا تاہم وہ نیند اور اچھی صحت کے درمیان واضح تعلق دریافت نہیں کرسکے۔مگر ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے اچھی نیند کی اہمیت کا عندیہ ملتا ہے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ہر رات 7 گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے اور اس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ نیند اور متعدد جسمانی و دماغی امراض سے تحفظ کے درمیان تعلق موجود ہے۔محققین کے مطابق ہماری تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند کی کمی یا نیند کے دورانیے میں اکثر کمی بیشی سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم سی پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر