دوپہر کو اکثر غنودگی کا سامنا کرنے سے ایک سنگین مرض کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایسی کیفیت میں جسمانی توانائی کم محسوس ہوتی ہے، جبکہ تھکاوٹ کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔مگر درمیانی عمر یا بڑھاپے میں دوپہر کو غنودگی کا تجربہ روزانہ ہونے لگے تو یہ ایک سنگین مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔اس نشانی سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ آپ میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔خاموش قاتل قرار دیے جانے والے مرض ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کا آسان اور مؤثر طریقہیہ بات فرانس میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ٹورز یونیورسٹی ہاسپٹل کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوپہر میں بہت زیادہ غنودگی اور جوش و خروش کے جذبات کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 36 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق میں 445 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 76 سال تھی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 2011 سے 2018 تک سالانہ بنیادوں پر لیا گیا۔بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتی ہےتحقیق میں ہر سال ان افراد کی نیند کے معیار اور دورانیے کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا گیا۔اس کے بعد 3 سال تک ان افراد کی مانیٹرنگ جاری رکھی گئی جس دوران 36 افراد میں دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھانے والے آثار کو دریافت کیا گیا۔اچھی نیند کے مقابلے میں ناقص نیند سے ان آثار کے خطرے میں معمولی اضافہ ہوا مگر نتائج سے معلوم ہوا کہ دوپہر کو زیادہ غنودگی کا سامنا کرنے والے افراد میں یہ خطرہ 3.3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے اعتراف کیا کہ یہ تحقیق کسی حد تک محدود تھی تو نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیقی کام کرنا ہوگا۔کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت جان لیںمگر ان کا کہنا تھا کہ نیند اور دماغی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے اور نیند دماغ میں جمع ہونے والے زہریلے مواد کی صفائی میں کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیند کی کمی سے دماغ میں ایسے پروٹینز کا اجتماع بڑھ جاتا ہے جن کو الزائمر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ نیند ہمارے لیے کتنی قیمتی ہے اور نیند کا مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہیے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیورولوجی میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر