کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت جان لیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس بات کا تعین کرنا تو آسان نہیں مگر کینسر جیسے جان لیوا مرض کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو صبح اور شام کو ورزش کرنا بہترین ہے۔یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں کا وقت کینسر سے تحفظ دینے میں ‘اہم کردار’ ادا کرسکتا ہے۔شادی سے صحت کو ہونے والے بہترین فائدے کا انکشاف درحقیقت صبح یا شام میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے سے آنتوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔خیال رہے کہ آنتوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے اور دنیا بھر میں اس کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔Regensburg ونیورسٹی کی اس تحقیق میں 42 سے 79 سال کی عمر کے 86 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا کلائی میں ایک ڈیوائس پہنا کر اکٹھا کیا گیا تھا۔ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچانے کیلئے بہترین غذا۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 5 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا جس دوران آنتوں کے کینسر کے 529 کیسز سامنے آئے۔تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ یہ افراد کس وقت ورزش کرتے ہیں اور جسمانی سرگرمیوں کے اوقات سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ صبح 8 بجے اور شام 6 بجے ورزش کرنے سے آنتوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح اور شام میں جسمانی طور پر سرگرم رہنے والے افراد میں آنتوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے جبکہ دن کے دیگر اوقات میں ورزش کرنے سے اس مرض کے خطرے میں 6 فیصد تک کمی آتی ہے۔خراٹوں سے دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق۔تمباکو نوشی، شفٹ ورک اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھنے پر یہی ثابت ہوا کہ صبح یا شام کو ورزش کرنے سے کینسر سے بچنے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔محققین کے مطابق ہماری تحقیق سے یہ پتا چلتا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں نہ صرف کینسر سے بچنے کے لیے اہم ہیں بلکہ ان کا وقت بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اوقات جب جسمانی سرگرمیاں سب سے زیادہ مفید ہوتی ہیں، ان کی شناخت سے لوگوں کو بہت زیادہ مدد ملے گی۔وہ ایک عام نشانی جو 139 امراض کا اشارہ ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر مزید تحقیقی کام میں نتائج کی تصدیق ہوئی تو یہ کینسر کا خطرہ کم کرنے کا آسان اور موثر طریقہ ثابت ہوگا۔اس تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر