آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔سلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ:
ٹیسٹ بولروں میں ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے۔بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر