منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش، ایف آئی اے کی 4رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد تک پوچھ گچھ کی

لاہور(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے، ایف آئی اے کی 4رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد تک پوچھ گچھ کی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ ان سے کم و بیش ایک گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف میڈیا سے بات کئے بغیر تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے واپس اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے نے طلب کررکھا ہے، ممکنہ گرفتاری سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ہی لاہور کی سیشن عدالت سے ضمانت کروالی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر