آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ ، مچل اسٹارک پلیئر آف دی میچ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے۔سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔جواب میں پاکستانی بولرز نے بھی 28 کے اسکور پر دونوں آسٹریلوی اوپنرز کو میدان سے باہر بھیجا، نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے اور دونوں بیٹرز کی 85 رنز کی پارٹنرشپ ٹیم کو میچ میں واپس لائی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل تھیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میلبرن میں ہونے والے پہلے ونڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر