دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ وائٹ بال ٹیموں کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر