پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 24 رنز بنا لیے، 53 رنز کا خسارہ باقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53 رنز کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16، 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔قومی بیٹر سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا ایک ، عامر جمال 14 اور نعمان علی 46 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی نویں وکٹ سعود شکیل کی گری جو 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے اور یوں پوری ٹیم 344 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنزبناکر حریف ٹیم پر 77 رنز کی برتری حاصل کی۔پنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53رنز کی ضرورت ہے اور اُس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔نعمان علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر