امریکا میں جدید گاڑیوں میں چینی پرزوں اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا میں سکیورٹی کو بنیاد بناکر جدید آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی پروڈکشن میں چین اور روس کے ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کے استعمال پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہناتھا کہ خدشات ہیں کہ آٹو ڈرائیونگ گاڑیوں کی پروڈکشن میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی گاڑیوں کو دوسرے نیٹورک سے جوڑ کر دشمن کو امریکی سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دے سکتی ہے۔
امریکی کامرس سیکرٹری گینا ریمونڈو کا کہنا تھا کہ پابندی کا منصوبہ امریکی سکیورٹی اور سلامتی کے پیش نظر ٹارگیٹڈ اور پروایکٹو بنیاد پر بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی گاڑیوں میں کیمرے، مائکروفون اور جی پی ایس ٹریکنگ سمیت انٹرنیٹ سے جڑی دیگر ٹیکنالوجیز استعمال ہو تی ہیں، اسلیے یہ سمجھنا زیادہ مشکل نہیں کتنی آسانی سے کوئی بھی غیر ملکی درانداز اس معلومات تک رسائی حاصل کرکے نیشنل سکیورٹی اور امریکی شہریوں کی پرسنل پرائیوسی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق ممکنہ طور پر 2027 سے ہو گاجبکہ ہارڈوئیر کے استعمال پر پابندی اس کے تین سال بعد لاگو کی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو اپنے معاملات سیدھے کرنے کیلئے بہتر وقت میسر ہو سکے۔امریکی اقدام پر چینی حکام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا نیشنل سکیورٹی کو بڑھا چڑھا کر غیرمنصفانہ طریقے سے چائنیز کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر