خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراء

پشاور(نیشنل ٹائمز) محکمہ ایکسائز نے خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراء کر دیا۔خیبر پختونخوا میں ایکسائز نے گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کے لیے پبلک فیسیلی ٹیشن ماڈیول کا بھی اجرا ءکر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ اجراء کیا۔ٹیکس دہندگان کسی بھی جگہ سے اپنے ٹیکس ریکارڈ تک آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔

نئے سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنا چالان بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔ ماڈیول کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ٹیکس کیلکولیٹر بھی فراہم کیا گیا ہے۔سسٹم کے اجراء سے ٹیکسوں کی وصولی میں 5 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو گا۔ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ڈیجیٹلائز اور سینٹرلائنزڈ ہوجائے گا۔ جدید نظام سے چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا مؤثر تدارک یقینی ہوسکے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے لیے ڈیجیٹلائزیشن انتہائی ضروری ہے۔ ای گورننس کے تحت تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن سے محکموں میں شفافیت آتی ہے۔ محکموں کی استعداد کار بڑھا کر صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر