سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے اہم قدم اتھاتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی ہے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی، نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی، دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی، تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، ہم محکمہ ایکسائز میں تمام عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہ صرف شروعات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ صوبہ عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے آگے بڑھے، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے، بائیو میٹرک تصدیق سے خریداروں اور فروخت کنندگان کی شناخت، گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد ملے گی، گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے، سندھ کابینہ نے ممنوع منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی منظوری دی ہے، منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ نے منشیات رکھنے پر ایک تا سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی بھی منظوری دی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر