بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث6 افراد ہلاک

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں مون سون سیزن کے تحت شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں کاکس بازار کے سرحدی ضلع میں 2 الگ الگ مقامات پر مٹی کے تودے گرے جس کے نتیجے میں 3 روہنگیا مہاجرین سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

موسمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کاکس بازار میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک 378 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو مون سون سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکس بازار میں دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستی آباد ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر