بابراعظم بہت ضدی، سلیکشن میں تبدیلیوں پر مزاحمت کرتے ہیں،سابق چیف سلیکٹر کاانکشاف

لاہور(نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم “بہت ضدی” ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ سکواڈ میں تبدیلیوں کے خلاف اکثر مزاحمت کرتے تھے۔مقامی سپورٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران سابق سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، وہ چینجز قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے تھے۔ سابق سلیکٹر نے ایسے وقت میں انکشاف کیا ہے کہ جب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈر سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان بابراعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری چھپائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔ انہیں اسی وجہ سے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔محمد وسیم نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ اگر وہ سکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر