پاکستان میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 4.6 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے لگے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح 4.6 فیصد ہوگئی ہے۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں34 ہزار 347کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار592نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 5لاکھ 92 ہزار 100 تک پہنچ گئی۔پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 22افراد جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار227 ہوگئی ۔ 5لاکھ 60ہزار458افراد صحت یاب ہو چکے۔ واضح رہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔جبکہ وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ بدھ سے ملک کے معمر افراد کیلئے عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادہ بزرگ افراد کو وبائی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے پہلے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی آج جاری کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر