پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نومنتخب سینیٹز یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تحقیقات مکمل ہونے تک روکے، الیکشن میں پیسے کو روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلا، الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے۔فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر گزار ہیں کہ قومی اسمبلی کے ایوان نے عمران خان کو ووٹ دیا، آج دوبارہ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیافرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم لوگوں کے ضمیر کے سودے کرتی ہے، یہ پتلی گلی سے دم دبا کے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے ایک دن قبل یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس سے ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن والے کیوں اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے تھے۔فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے خود اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے اس کیس کی جلد سماعت کرے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے دعوے آج غلط ثابت ہوئے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر