آپ کو عارضی طور پر پاکستان کیوں چھوڑ جانا چاہیے؟

اگر دس، بارہ گھنٹے کی ملازمت بھی آپکی فیملی کو بنیادی ضروریات،سہولیات مہیا نہیں کر سکتی تو اس جگہ سے ہجرت کر جائیں.اللہ کی زمین بہت بڑی ہے. آپ کو بہتر مسلمان اور بہتر انسان ملیں گے نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گے. خوف سے باہر نکلیں.اگر آپ کو اپنے کام کی چار، پانچ گنا زیادہ اجرت ملتی ہے تو لینے کی ضرور سنجیدہ اور فوری کوشش کریں.

زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اپنی فیملی اور دو تین مخلص دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے. تقریبا ہر ملک میں پاکستانی موجود ہیں. آپ کو نئے دوست مل جائیں گے (پرانے بھی نہین چھوڑنے) اس لیے جذباتی ہوئے بغیر اور unknownکا خوف ذہن سے نکالتے ہوئے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے فوری فیصلہ کریں.اس لیے تھوڑی سی برین ڈریننگ ہو جانی چاہیے. ذہن کو فارغ رکھ کر زنگ لگانے سے بہتر ہے اسے کسی بھی جگہ، کسی بھی ملک میں کام میں لایا جائے. مڈل کلاس ،لوئر مڈل کلاس میں اب وہی لوگ مناسب زندگی گزار سکیں گے جن کے گھر سے کم ازکم ایک فرد بیرون ملک ہو۔

اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں. اور یہ تعداد عنقریب ڈیڑھ کروڑ تک پہنچے گی.یہ بہت اچھی بات ہے. ہماری جتنی آبادی ہے، بے روزگاری ہے. Saturation ہے… کم ازکم ڈیڑھ کروڑ مزید لوگ ملک سے عارضی طور پر باہر ہونے چاہیں. جب معیشت ٹھیک ہو گی لوگ چائنہ. کوریا کی طرح اپنے ملک واپس لوٹ آئیں گے. انشاءاللہ یہ ملک اسی طرح قائم و دائم رہے گا.

پردیس کے دکھ والی جذباتی ویڈیوز سے پرہیز کریں. خالی پیٹ، خالی جیب آپ اپنوں کے ساتھ رہ کر بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے.😢 بے بسی کی زندگی سے نکلیں.. . آپ اپنی فیملی کے ساتھ شمالی علاقہ جات کا ایک دس دن کا سالانہ ٹور بھی نہیں کر پاتے تو زندگی میں کیا بچتا ہے…….

اس وقت انٹرنیٹ کی سہولت کی وجہ سے لوگ پردیس میں رہ کر بھی ایک طرح سے اپنے وطن میں رہ رہے ہوتے ہیں. دو سے تین گھنٹے گھر والوں سے بات کرتے ہیں، کچھ تو پانچ، چھ گھنٹے بھی گھر والوں سے بات کرتے ہیں. پاکستان میں رہ کر فیملی سے اتنی بات نہیں ہو پاتی.

مزدوروں کے علاوہ… باقی لوگ اگر بہتر منصوبہ بندی کریں تو سال میں تین سے چار بار بھی پاکستان آسکتے ہیں. یہ انشاء اللہ آپ کو بتایا جائے گا کہ کیسے ممکن ہے.آپ اپنے والدین، بہن، بھائیوں کو حج، عمرے کی سعادت دلا سکتے ہیں۔اپنے خاندان کو بہتر زندگی دے سکتے ہیں۔

آپ بیرون ملک سیٹلمنٹ کے لیے مشاورت کر سکتے ہیں اور ہمارے 25 سالہ تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

#ریحان_باقر

No photo description available.


  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر