اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے دورے پر ہیں۔اسی دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترکی میں منعقدہ “انطالیہ سفارتی فورم” کے موقع پر ملائشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے “انطالیہ سفارتی فورم کو علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے، ترکی کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کا احوال



