عمران خان کا جلسہ ملتو ی کرنے کا فیصلہ صحیح ہے، فواد چوہدری

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جلسہ ملتو ی کرنے کافیصلہ صحیح ہے، شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد ہو رہا ہے، اس انتشار کا الزام تحریک انصاف پر آنا تھا، اللہ پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے آمین !،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی منسوخی پر اپنے ردعمل میں سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے حالات کو دیکھتے ہوئے بالکل درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے جلسے کی آ ڑ میں شرپسند ی کا کوئی واقعہ رونما ہو جاتا تو اس کا سارا ملبہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر پڑ جانا تھا ۔پی ٹی آئی نے جلسہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے منسوخ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام معاملات کو باہمی اتفاق سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ۔جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری و آئینی حق ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیاتھا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔بیرسٹر گوہر خان کایہ بھی کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیاتھا جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی تھی۔عمران خان کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں۔عوام میں نکلیں اور تحریک چلائیں اور اگلے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کریں۔پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب نے اس موقع پر بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پراسلام آبادجلسے کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی۔
جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔بعد ازاں اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی تھی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیاتھا۔ 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر