کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی،ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا، 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بنے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔
9 مئی کے ٹارگٹ کس نے چنے؟۔ ان دونوں کا ایک مقصد تھا جس کی وجہ سے ان کے رابطے رہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزارت عظمیٰ گئی۔ فیض حمید آرمی چیف نہ بن سکے۔ 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے رابطے جاری و ساری رہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا ہ سے لوگوں کو جمع کرکے لاسکیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جانے والے ہیں اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اس ٹرائل میں میڈیا کو عدالت جانے اورکوریج کی اجازت دی جائے گی۔
اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی۔بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں۔بانی پی ٹی آئی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھاکہ یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے؟۔عمران خان کا کہنا تھا فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں۔ جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو مطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے۔ 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو تھا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر