اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، انتظامیہ نے 8 ستمبر کو جلسے کا این او سی پی ٹی آئی کی قیادت کو دے دیا، 8 ستمبر جلسے کا این او سی پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کے نام جاری کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کو انتظامیہ سکیورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے، لوگ شام 4 بجے اکھٹے ہوں گے اور 7 بجے ختم کرنا ہوگا، جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے گا، 8 ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این اوسی منسوخ کردیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’مذہبی جماعتوں نےاحتجاج کی کال دے رکھی ہے، ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘،اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کردیا، پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے، اس لیے پارٹی قائد عمران خان کی جیل سے جاری ہدایات کے تحت آج کے جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، تاہم عمران خان کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں، عوام میں نکلیں اور تحریک چلائیں، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہنگامی ملاقات کی جس میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا، اس ملاقات کے بعد عمر ایوب، اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پراسلام آباد جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، جلسہ 8 یا 9 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر