کل ڈنکے کی چوٹ پر اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اعلان کیا ہے کہ کل ڈنکے کی چوٹ پر اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، عمران خان اب ہماری ضد بن چکے، خیبرپختونخواہ کے تمام قافلے کل دن 3 بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچیں، قافلوں کو خود لیڈ کروں گا۔ جلسہ کیلئے عدالت سے ملنے والی این او سی کو کمشنر نے کینسل کیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے فسطائیت، جبر اور غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ شروع ہے۔
ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، ہم ہرصورت میں جلسہ کریں گے، اگر یہ عدالتوں کو نہیں مانتے تو کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے یا ان مینڈٹ چوروں کی۔ کل فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی عمران کے ساتھ کھڑی ہے، قوم حق، آئین اور آزادی کیلئے کھڑی ہے۔

جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت پرکل 22 اگست کو ترنول چوک میں جلسہ ہرصورت ہوگا، جلسے کی قیادت علی امین گنڈاپور کریں گے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پر امن اسلام آباد جلسہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اجازت کی روشنی میں انشاءاللہ کل 22 اگست 2024 کو 4 بجے بمقام ترنول چوک ہرصورت ہوگا۔ جلسے کی قیادت وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کریں گے۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹرگوہرعلی نے کہا کہ جلسے کا این اوسی معطل کرنا غیرقانونی، غیرآئینی اور جمہوریت کی نفی ہے۔
ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کردیا ہے، ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این اوسی کینسل نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا جلسہ ریڈزون سے 30 کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا، ہم جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث صوبے میں سیاسی سرگومیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیاسی سرگومیوں ، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 22 سے 24 اگست تک صوبے بھر میں ہوگا، سیکرٹری داخلہ نے صوبے بھر میں پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتے ہیں، امن ومان کے قیام ، انسانی جانوں ، املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل ہونے والے اسلام آباد جلسے کا این او سی بھی منسوخ کردیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہواجس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر