چیئرمین پی ٹی اے نے فائر وال سے متعلق وضاحت کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل حفیظ الرحمان نے فائر وال سے متعلق وضاحت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سید امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر غور کیا گیا، اس موقع پر رکن قائمہ کمیٹی ارباب عالمگیر نے چیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ’فائر وال کے معاملے پر اتنا ابہام پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ فائر وال کا اسکوپ کیا ہے؟ اتنا نقصان اُٹھایا گیا اور ابھی تک ہمیں واضح جواب نہیں ملا، چیئرمین پی ٹی اے کے بیانات میں تضاد ہے، ایک طرف کہتے ہیں ان کا تعلق صرف ٹیلی کام سیکٹر سے ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے بھی وہی وضاحت دے رہے ہیں، ایکس سروس کا تعلق ٹیلی کام سے نہیں ہے مگر اسے بھی بند کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے وفاقی حکومت کے کہنے پر فائر وال چلا رہا ہے، فائر وال کی مکمل وضاحت وفاقی حکومت دے سکتی ہے، فائروال کا تصور 1990ء کی دہائی میں آیا تھا، مینجمنٹ سسٹم کو نیشنل فائروال سسٹم کے ذریعے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مارچ 2019ء میں کیا گیا تھا، تاہم ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی فائروال کی وجہ سے نہیں بلکہ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ہوئی جس کو ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا، وی پی این کے استعمال کی وجہ سے بھی مقامی انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوئی ہے، انٹرنیٹ خرابی کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو 300 ملین روپے کا نقصان ہوا، سب میرین کیبل کنسورشیم نے اطلاع دی ہے کہ ایک کیبل میں فنّی خرابی کی وجہ سے پاکستان آنے والے سات میں سے ایک فائبر آپٹک کیبل متاثر ہوئی جس کی مرمت کے لیے 27 اگست تک کا وقت درکار ہے۔
اجلاس میں رکن کمیٹی بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی اے سے پوچھا کہ ’کیا دنیا کے دیگر ممالک میں بھی زیر سمندر کیبل متاثر ہے یا یہ مسئلہ صرف پاکستان کا ہے؟‘ اس کے جواب میں میجر جنرل حفیظ الرحمان نے کہا کہ ’سب میرین کیبل میں خرابی صرف پاکستان کے حصے میں آئی ہے‘، اس دوران قائمہ کمیٹی اراکین نے وی پی این کے استعمال کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے، جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ دنیا بھر میں وی پی این بند نہیں کیے جاتے، تاہم پاکستان میں ان کی رجسٹریشن کروانے کا کہا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر