عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان پیغام رسانی کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث 2 خواتین سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے ملازمین میں 2 لیڈی وارڈنز، سوئیپرز اور کیمرا سیکورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کرلیے گئے، جیل کا لیڈی سٹاف عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان پیغام رسانی میں ملوث رہا ہے 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں 13 افراد تحویل لیے جا چکے ہیں. راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسیر عمران خان کی گزشتہ روز کے ناشتہ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں گزشتہ روز عمران خان نے ناشتے میں تخم ملنگا، گوندکتیراملاچقندر کا جوس، 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ کھایا، سابق وزیراعظم کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے عمران خان کا کھانا تیار کرنے کے لیے دو مشقتی دیے گئے جو ماہر کک ہیں۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو حساس اداروں نے عمران خان کے لیے مبینہ سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا تھا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر عمران خان کے لیے پیغام رسانی، ان کے لیے سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے واضح رہے کہ توشہ خانہ سمیت مختلف مقدمات میں سزا یافتہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر