شہباز شریف کو پیغام دیں وہ اس کرسی پربیٹھ جائیں میں وہاں چلا جاتا ہوں، پرویزالہی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باوجود عدالت کے احترام میں آیا ہوں، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا. لاہور کی سپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعلی پنجاب نے صحافی کے سوال پر کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھ جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں.
سابق وزیراعلی کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے جس پر پرویز الہی بولے کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپ کو بتائیں گے.

دریں اثناءسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی لاہور کی سپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلی پنجاب، زارا الہی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی.

سابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے دوران سماعت پرویز الہی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت بہت ناساز ہے جس پرعدالت نے انہیں کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی. سابق وزیراعلی کے وکیل نے کہا کہ زارا الہی پردہ نشین خاتون ہیں ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، زارا الہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی.



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر