معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ نے گاڑی کی ٹکر مار کر راہگیروں کو کچل دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) کارساز کے قریب تیز رفتار وی ایٹ گاڑی نے موٹر سائیکلوں کو روندتے ہوئے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود کارساز کے قریب سروس روڈ پر تیز رفتار وی ایٹ لینڈ کروزر گاڑی نے یکے بعد دیگر موٹرسائیکل سواروں کو روندتے ہوئے کار کو بھی ٹکر ماردی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی لیکن گاڑی میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا،عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور گاڑی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی لیکن معجزانہ طور پر کار سوار نوجوان محفوظ رہا،حادثے کے بعد لینڈ کروزر جیپ بھی الٹ گئی، مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیر لیا جسے پولیس اور رینجرز نے حراست میں لے لیا،۔بہادر آباد تھانے کی حدود میں ہونے والے حادثے میں ملوث خاتون کا طبی معائنہ کروایاگیا ہے۔حادثے کی ذمہ دار خاتون کی شناخت نتاشا کے نام سے ہوئی جس کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے،خاتون گاڑی نمبر BY-0033 پر سوار تھی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی ہیں جن کی شناخت 60 سالہ عمران عارف ولد شہزاد اور 26 سالہ آمنہ دختر عمران عارف کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں دو بڑی گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،حادثہ خاتون سے گاڑی بے قابو ہونے سے پیش آیا،حادثے کی زمہ دار خاتون نتاشا کوحراست میں لیا گیا ہے۔خاتون کے ڈی اے اسکیم ون کی رہائشی ہے جوکارسازکے قریب سروس روڈسے جارہی تھی،زیرحراست خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق گاڑی بے قابوہوئی جوحادثے کاسبب بنی۔ خاتون کاشوہر بھی تھانے پہنچ گیا۔

کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اسکیم 33 کے رہائشی تھے ۔متوفی عمران عارف علاقے میں موٹرسائیکل پر دکانوں میں پاپڑ فروخت کرتے تھے ۔۔پیر کی شام پاپڑ فروخت کرنے کے بعد وہ موٹر سائیکل لے کر بیٹی کو لینے گئے۔عمران عارف کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔جاں بحق ہونے والی بیٹی آمنہ نجی کمپنی میں ملازمت اور ایم بی اے کی طالبہ تھی۔عمران اپنی بیٹی کو دفتر سے لارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے ۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر