پاکستان تحریک انصاف کاحکومت کے خلاف عنقریب ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف عنقریب ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف جلد ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 تاریخ کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، پورے ملک سے کارکن شر یک ہونگے،امید ہے انتظامیہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔گرینڈ اپوزیشن قیادت کا22 اگست جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شرکت کی۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی شریک ہوئے، 22 اگست کے اسلام آباد میں جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلہ بھی زیر غور آیا، اجلاس کے شرکا نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر