گرفتاری ڈرامہ ہے‘ یہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے، عمران خان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لیے کیا جا رہا ہے، انہیں پتہ ہے میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں جو سٹینڈ نہیں کریں گے، یہ سب ملٹری کورٹ کا چکر چل رہا ہے، فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے، اگر وہ میرے خلاف کوئی گواہی دیتا بھی ہے تو مجھے کوئی فکر نہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جنرل فیض حمید سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں کہ 9 مئی سازش تھی، جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا، رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھا، اِنہیں شرم نہیں آتی، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے جنرل باجوہ کی مکمل حمایت کی لیکن اُس نے میری کمر میں چھرا گھونپا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا، حمود الرحمان کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر اگر عمل درآمد ہوتا تو آج الیکشن ہو جاتا، ملک میں آج غیراعلانیہ مارشل لاء بھی نہ ہوتا اور جو تین مارشل لاء لگے وہ بھی نہ ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے کہ قاضی فائز عیسی کو ایکسٹینشن نہیں مل رہی، اِنہیں خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو جائے لیکن عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عوام اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، اب میری پارٹی بھی مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے، جو پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کا سوچ رہے ہیں وہ احمق ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر