صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کیلئے بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے، سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے۔


پنجاب حکومت کے خط میں کہا گیا کہ 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، آئیسکو، میپکو, گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی، بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی، بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی میں کمی کا اعلان کیا تھا، پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی، ریلیف پیکج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت نے 5 ڈسکوز سے 19 اگست تک فی یونٹ پر 14 روپے ریلیف کے لیے درکار مالی ضروریات کا تخمینہ مانگا ہے، فی یونٹ 14 روپے ٹارگٹڈ ریلیف کا اطلاق ماہانہ 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا تاہم ماہانہ 200 سو یونٹ والوں کو ریلیف نہیں ملے گا، بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا، ٹیکسز و ڈیوٹیز کے ساتھ حکومت پنجاب بجلی کے فی یونٹ پر 14 روپے ریلیف دے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر