وزیراعلیٰ سندھ کا دادو میں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو میں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی ہے، مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کریں اور رپورٹ پیش کریں، بچیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائی جائیں، یہ بھی بتایا جائے کہ کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں، اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں پیسوں کے عوض کم عمر بچیوں کی شادی کا انکشاف ہوا، دادو کے ایک گاؤں گوٹھ خان محمد ملاح میں پیسوں کے عوض اب تک 45 کم عمر لڑکیوں کی شادیاں کرائی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، انہیں ’مون سون کی دلہنیں‘ کہا جا رہا ہے، کم عمر بچیوں کی شادی کا فیصلہ والدین کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بچنے کے لیے خاندان کو درکار رقم حاصل کرنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 45 کم عمر لڑکیوں کی شادی کرائی جاچکی ہے، جن میں سے 15 کی شادی مئی اور جون میں ہوئی، 14 سالہ شمائلہ اور اس کی 13 سالہ بہن آمنہ کی بھی پیسوں کے عوض شادی ہوئی، شمائلہ کو اس کے سسرال نے 2 لاکھ روپے کے عوض خریدا، اسی طرح ایک اور لڑکی نجمہ علی کو 2022ء میں ڈھائی لاکھ میں شادی کے لیے خریدا گیا۔ سماجی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ 2022ء میں غیر معمولی سیلاب کے بعد معاشی عدم تحفظ کی وجہ سے کم عمری میں شادیوں میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، غیر سرکاری تنظیم سُجاگ سنسار کے بانی معشوق برہمانی نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مون سون کی دلہنوں کا ایک نیا رجحان پیدا ہوا ہے کیوں کہ سندھ کی زرعی پٹی کے متعدد دیہات 2022ء کے سیلاب کے اثرات سے نہیں نکل سکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر