ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی صارفین مریم نواز حکومت کے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی صارفین مریم نواز حکومت کے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں صوبہ پنجاب میں ماہانہ 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، اس لیے حکومتی کی جانب سے جس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے اس میں 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین شامل ہیں جن میں دونوں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہوگا، اس مقصد کے لیے پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواست نیپرا کو بھیجی جائے گی، نیپرا کی منظوری کے بعد پنجاب کی طرف سے بجلی کے ریلیف پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ بجلی پر وزیراعظم کا دیا جانے والا ریلیف اچھا اقدام ہے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہباز شریف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں، سولر پینل اسکیم کے لیے 7 سو ارب روپے خرچ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر