پیغام دیا گیا اگر میڈیا سے بات کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کا دعوی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کے قانونی امور سے متعلق ترجمان نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو دو دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج بھی 2 گھنٹے انتظار کروایا گیا، جس کا مقصد ان لوگوں کو عمران خان سے ملاقات سے روکنا ہے جو میڈیا سے بات کرتے ہیں، مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو دو دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہمیں پہلے کیس کی نقول دی جائیں، ہم نے آج عدالت سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے، ہمارے کیسز تو روزانہ کی بنیاد پر چلائے جارہے ہیں لیکن لاڈلوں کے کیسز ختم کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ بشری بی بی کو بلاوجہ 9 مئی کیسز میں ملوث کیا گیا، جب کہ قاضی فائز عیسی نے 190 ملین پانڈز ریفرنس پر ریمارکس دے کر کیس اثر انداز ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جنرل (ر)فیض حمید کے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا ٹمپریچر کس لیے ہائی ہوگا، میں پہلے ہی جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہہ چکا ہوں، اور 9 مئی کیس کا فیصلہ ایک گھنٹے میں ہوسکتا ہے۔نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ اگر انتظامیہ نے اجازت نہ بھی دی تو 22 اگست کا جلسہ ہوگا، ملک صرف آئین وقانون پر عمل درآمد سے ہی آگے جائے گا، چوروں کو ملک پرلا کر بٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق توشہ خانہ کیس میں ہمارے سابق ملازم انعام شاہ کو لارہے ہیں جس کو ہم نے نوکری سے نکالا تھا، توشہ خانہ کیس میں دیے گئے میرے بیان کو تبدیل کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مجھے کیوں نکالا کے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا بیرون ملک غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر نکالا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نے دعوی کیا کہ شیرافضل مروت کو دوبارہ ذمہ داریاں دی جارہی ہیں اور اس حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اندرونی لڑائی کا وقت نہیں متحد ہونے کا ہے جب کہ بیرسٹر گوہر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شیرافضل مروت اور شبلی فراز کو بٹھائیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر