آئی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے پر سفیروں کو اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)نے 13سے 15اگست تک اسکردو میں دوسری آئی سی سی آئی ٹورازم سمٹ کی کامیابی سے میزبانی کی، جس میں 10دوست ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروںکے علاوہ کاروباری رہنمائوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صدر احسن ظفر بختاوری کی دور اندیش قیادت میں آئی سی سی آئی پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر، آئی سی سی آئی نے پاکستان اور ان کے متعلقہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور سیاحت کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں سفیروں اور سفارت کاروں کو اعزازات سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا، ملائیشیا کے ہائی کمیشن محمد اظہر بن مزلان، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، قازقستان کے سفیر یرژان کستافین، ایم مطہر فتح اللہ یمن کے سفیر وونا ہان، میانمار کے سفیر محمد بنجمہ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیبیا، ٹیاگو میگوئل روڈریگس مونٹیریو، سفارت خانہ پرتگال، غضنفر محمود، سفارت خانہ ترکی،آئی سی سی آئی نے ساجد علی سدپارہ، ایک پاکستانی کوہ پیما، جنہوں نے انیس سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ٹو کو سر کیا اور گلگت بلتستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان کو ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈز بھی پیش کیں۔ آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اعزازات حاصل کرنے پر معزز سفیروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ اعزاز اپنے اپنے ممالک اور پاکستان کے درمیان سیاحتی روابط کو فروغ دینے میں ان کی گراں قدر خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایوارڈ یافتہ افرادممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے، ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے اور سیاحتی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے محمد علی سدپارہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ کا اعلان کرنے کابھی مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر