تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی، سپل ویز کھول دئیے گئے

غازی (نیشنل ٹائمز) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک فٹ رہ گئی، سپل ویز کھول دئیے گئے۔ڈیم میں پانی کی سطح 1549 فٹ ہوگئی، انتہائی سطح 1550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگیا، 20 اگست تک تربیلا ڈیم 1 فٹ خالی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ارسا نے وافر پانی کی دستیابی کے باوجود ڈیم 1 فٹ خالی رکھنے پر واپڈا سے وضاحت طلب کر لی، ذرائع کے مطابق ارسا نے جی ایم تربیلا کو 19 اگست کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ارسا نے وضاحت طلب کی ہے کہ واپڈا نے بروقت ڈیم نہ بھر کر کس کی سہولت کاری کی، ڈیم بھرا رہنے سے سرپلس پانی کی صوبوں میں مساوی تقسیم ہوتی ہے۔ارسا ذرائع کے مطابق 8 لاکھ کیوسک تک سرپلس پانی سپل ویز اور پاور ہاس کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے، بروقت تربیلا ڈیم نہ بھرنے سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے آنے والا پانی نشیبی علاقوں کو بھیجا جائے گا، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھلنے سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر