ملک بھر میں بارشیں ، مختلف حادثات میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد افراد زخمی

اسلام آباد ، لاہور، پشاور(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں دس افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔فیصل آباد میں بارش سے قیامت گزر گئی، چک جھمرہ میں فیکٹری کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں تین محنت کش لقمہ اجل بن گئے اور ایک محنت کش زخمی ہوا جو الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ہے،۔تاندلیانوالہ میں بھی خستہ چھت بارش نہ برداشت کرسکی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔لیاقت پور میں بارش سے کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں خاتون ایک اور نوجوان چل بسا۔چنیوٹ میں بارش سے چھتیں گرنے کے تین واقعات میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈجکوٹ کے علاقے فاروق آباد میں کمرے کی خستہ حال چھت گرنے سے محنت کش کی تیس بکریاں ہلاک ہوگئیں۔لوئر دیر میں برساتی تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں چکدرہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔صوابی میں برساتی نالے میں ویلج کونسل کے ساٹھ سالہ کونسلر فیاض خان ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے، غوطہ خوروں نے لاش نکال کر لواحقین کے سپرد کردی۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر