پی ٹی آئی کی فائر وال عوام ہیں ان کے ہوتے ان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، محمد علی درانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فائر وال عوام ہیں ان کے ہوتے ان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، موجودہ حکومت کاکوئی مستقبل نظرنہیں آتا،یہ اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں محمد علی درانی نے فیض حمید اور دیگر کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا فیض حمید سمیت دیگرگرفتاریاں ادارہ جاتی ہیں جس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، یہ گرفتاریاں جس وجہ سے بھی ہیں اس کا پی ٹی آئی یا سیاست پرکوئی منفی اثرنہیں پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انکوائری ہوئی تو پی ٹی آئی اوران کے بانی کوفائدہ ہوگا اور ان کی رہائی قریب آجائیگی، پی ٹی آئی اوراپوزیشن محفوظ ہیں حکومت والے ایکسپوزہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فائروال عوام ہیں ان کے ہوتے پی ٹی آئی کوکوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے جو مثبت اقدامات کئے اس سے ملک میں کولنگ اثرات پیداہوئے، حکومت اگرعدالت سے اورعدالت اگرانصاف سے لڑے گی توانارکی پیدا ہوگی۔انھوں نے خبردار کیا اگریہ کسی ترمیم سے عدالتوں پراثراندازہوں گے تو خدا کی قسم ملک کونقصان ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے،عوام سے نہ کھیلے، آگ سے کوئی نہیں کھیلتا۔سابق وفاقی وزیراطلاعات نے زور دیا کہ الیکشن سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو شفاف انتخابات کیلیے ایجنڈا بناناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوام نے پیغام دیدیااپنے ووٹ کو عزت دلوائیں گے، جوبغیرووٹ کے بنے ہیں وہ اب رہ نہیں سکیں گے۔ یہ حکومت ڈلیورنہیں کررہی،زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکے گی، یہ وہ حکومت ہے جن کانہ آناان کے لئے زیادہ عزت کاباعث ہوناتھا، شہبازشریف وزیراعظم نہیں صرف وزارت عظمی کا بیج لگایاہواہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیاسی قائدین نے مجھیک ہاحکومت کیساتھ جاناتوآپشن ہی نہیں، سب کہتے ہیں حکومت کیساتھ جانے کا مطلب عوام میں منہ کالاکراناہے، نیاسسٹم کوئی نہیں،ٹیکنوکریٹ بیروزگارہوتے ہیں نوکری کی خواہش رکھتے ہیں۔سابق وفاقی نے کہا کہ حکومت اورفوج ایک ہی ہوتے ہیں، اس لئے ایک پیج والاحکومتی بیانیہ غلط ہے، حکومتی پارٹی،فوج ایک پیج پر نہیں ہوتے اورنہ ہی حکومتی پارٹی کا فوج سے تعلق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ کہناچاہتے ہیں کہ فوج کااپوزیشن سے تعلق ہی نہیں، عوام،سیاستدان،ادارے ا ورفوج سب ایک پیج پرہیں، انہوں نے 54سال اداروں کواپنی سیاست کیلیے استعمال کیا، اداروں کو حکومت کیساتھ بیٹھنا پڑتا ہے اسکایہ مطلب نہیں تمہیں فرشتہ سمجھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر