190 ملین پاونڈ کیس، چیف جسٹس پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟ علیمہ خان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوال ہے کیا کہ 190 ملین پانڈ کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی پراپرٹی ٹائیکون کو کیوں نہیں بلاتے؟۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ پراپرٹی ٹائیکون کا نام کیوں نہیں لیا جارہا، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے 190 ملین پانڈ پر ریمارکس دیئے لیکن پراپرٹی ٹائیکون کو عدالت نہیں بلا رہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پراپرٹی ٹائیکون پر جرمانہ عائد کیا تھا، پراپرٹی ٹائیکون عدالت میں پیش ہوں اور جواب دیں، جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے لیکن ہمارے وکلا کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر