بجلی بلوں پر ریلیف نوازشریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے، عظمی بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف میاں نوازشریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر شاباش دینا خوش آئند ہے، پاکستان کے دو وزیراعظم مریم نواز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں، یہ مریم نواز کیلیے فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب میں جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخی اور قابل ستائش ہیں، وزیراعلی نے اپنے وسائل سے پنجاب کے عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات مفت مہیا کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے: پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس مریم نواز کا انسانیت دوست اقدام ہے: پنجاب میں آج باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدر کم اور اشیا خورد عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف میاں نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے، مریم نواز بہت جلد پنجاب میں سولر پینل اور اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز 25 ہزار ہونہار طلبہ کو سکالرشپ دینے کی منظوری دے چکی ہیں، یہ سب میاں نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے، پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا، 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا، اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کی اپنی کابینہ کے لوگ انکی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے چند ماہ کی کارکردگی سے ثابت کیا وہ نوازشریف کا وزیراعلی کیلئے درست انتخاب ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر