لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ رات گئے لاہور کے علاقوں گلبرگ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، جوہر ٹاون، اقبال ٹاون اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شہر میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش تاج پورہ میں ریکارڈ کی گئی، ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ، جھنگ، گوجرہ، سانگلہ ہل اور ننکانہ صاحب میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ فیروز والا، مریدکے، احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔ ادھر فیصل آباد میں کمر ے کی چھت گرنے سے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں تھانہ فیڈ مک پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، خضدار، لورالائی، سبی، ژوب اور مسلم باغ میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔ زیارت، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جھل مگسی اور جعفرآباد میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 2 سے 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر